0

آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں 20کلو کے آٹے کے تھیلا کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران 200سے 250روپے تک اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد 20کلو کے تھیلے کی قیمت 1050سے بڑھ کر 1250روپے تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرائیویٹ گندم مہنگی ہے اسی لیے آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں فروخت ہونے والا سرکاری آٹا بھی ناپید ہو چکا ہے۔ شہریوں نے کہاہے کہ پشاور میں فروخت کیا جانے والا سرکاری آٹا خریدنے کے قابل ہی نہیں ہے اور اگر خریدنا چاہیں بھی تو بازار میں دستیاب نہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں