0

جمرود میں دو فریقین کے مابین افہام وتفہیم کے ساتھ صلح ہوا

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں دو فریقین کے مابین مقامی مشران کی وسعاطت سے صلح ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق جمرودسے تعلق رکھنے والے ایک فریق اسرارولد لعل محمد آفریدی اور دوسرے فریق سراج علی ولد جمعہ گل،عبدالسانان ولد عبدالرحمان خان نے اپنے مطالبات کے حق میں 25-9-2020 کوریلی نکالی تھی جس میں دونوں فریقین کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بات جھگڑے تک جا پہنچی۔پہلے مشرانوں کی کوششوں کے باوجود کوئی راضی کے لئے تیا رنہیں تھا لیکن مشرانوں نے اپنی کوشیں جاری رکھی اور اخرکار مولانا بشیراحمدخطیب جامع مسجد اندرون بازار کی سربراہی میں جرگہ مشران خیالی خان،عبدالوہاب اور صدام کی انتک کوششوں سے دونوں فریقین کو باہمی رضامندی کے ساتھ صلح کرنے پر راضی کئے اور دونوں فریقین کے مابین بروز منگل بتاریخ 8-12-2020کو صلح کردیااور اس بات پر آمادہ اور ایک دوسرے کے بغل گیرہوئے کہ آئندہ دونوں فریقین کسی کیلئے دل میں کوئی نفرت نہیں رکھے گے اور آپس میں بھائیوں کی طرح رہینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں