0

ملاکنڈ میں زمینوں پر بڑھتے ہوئے تنازعات

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) ملاکنڈ کے ضلعی صدر مزدور رہنما گل زمین نے علاقے میں زمینوں کے بڑھتے ہوئے تنازعات اور لڑائی جھگڑوں میں قیمتی جانوں کے ضیا ع پر گہری تشویش ظاہر کی ہے انھوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کور کمانڈر پشاوراور چیف سیکر ٹری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ پورا علاقہ کسی بھی ممکنہ تصادم وخونریزی سے بچ سکے پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ اس وقت ملاکنڈ کے کئی مقامات آلہ ڈھنڈ اور پلئی درہ وغیرہ میں مختلف فر یقین کے مابین زمینوں کی ملکیتی اور قبضے بارے سنگین تنازعات چل رہے ہیں جن میں قوم پرست رہنما ابرار خان یوسفزئی اور پروفیسر زور زمین خان جاں بحق جبکہ صدر ڈسٹرکٹ بار غفران احد ایڈوکیٹ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہے جبکہ دوسری جانب پلئی درہ کے سینکڑوں افراد کے خلاف سو سے زائد ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں اس صورت حال کے باعث پورے علاقے میں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے انھوں اس سلسلے میں ذمہ دار حکام سیاسی قائدین کی سنجید گی کوششوں کی اشد ضرورت پرزور دیاتاکہ یہ سنگین تنازعات باہمی افہام وتفہیم مصا لحت اور کچھ لو کچھ دو کے تحت حل ہو سکیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں