0

پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا ایک اور زبردست اقدام ہے

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب روزگار سکیم بزدار حکومت کا ایک اور زبردست اقدام ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک کے آسان قرضے دیئے جارہے ہیں۔ اس سکیم کے تحت 30 ارب روپے سے زائد کے آسان قرضے  جا کئے جا رہے ہیں جس سے 16 لاکھ سے زائد لوگوں کو روزگار ملے گا، بزدار حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جامع اور مربوط صنعتی پالیسی تشکیل دی، ناجائز منافع خوری کے خاتمے اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے  انسداد ذخیرہ اندوزی آرڈینس2020 کا اجراء کیا گیا جبکہ صوبے بھر میں تقریباً 362 سہولت بازار قائم کئے گئے۔سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازیخان،  ملتان، چکوال،بہاولنگر،جہلم،چنیوٹ، بہاولپور،سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات،اورراجن پور میں کاٹیج انڈسٹری کی بحالی کا بڑا پروگرام شروع کردیا گیا، اپوزیشن پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کر نے کے مشن پر ہے تاکہ ملک کو معاشی طور پر نقصان پہنچایا جائے،وزیر اعظم عمران خان نے گلے سڑے نظام کو چیلنج کیا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے 10سرکاری یونیورسٹیوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے  سے سالانہ ایک ارب جبکہ معاہدے کی معیاد کی تکمیل تک 25 ارب روپے  کی بچت  ہو گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں