0

بھارت، نئی دہلی میں کسانوں کے احتجاج کو ایک ماہ مکمل

 نئی د ہلی (مانند نیوز ڈیسک) نئی دہلی میں کسانوں کے زرعی پالیسی کیخلاف احتجاج کو ایک ماہ مکمل ہو گیا،شاہراہیں تاحال بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں زرعی پالیسی کے خلاف کسان گذشتہ ماہ سے سراپا احتجاج شروع کیا، کسانوں کے دھرنے کے باعث شاہراہیں بلاک ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے خود ساختہ مذاکرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں انہوں نے من پسند کسان رہنماؤں سے بات چیت کی۔مودی کسانوں کے مطالبات پر بات کرنے کے بجائے خود ساختہ مذاکرے میں زرعی پالیسی کے گن گاتے رہے۔ مودی نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن جلتی پر تیل ڈالنے کا کام کر رہی ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن نے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں