0

دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، آرمی چیف

راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری بیان میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پوری قوم قائداعظم کا یوم پیدائش بھرپور جوش و جذبے سے منارہی، ایمان، اتحاد، نظم و ضبط ہمیشہ ہمارے بنیادی اصول رہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی قوت پاکستان کوختم نہیں کرسکتی، قوم قائد کی امید، جرات اور اعتماد کے پیغام پر عمل پیرا ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں