0

عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ کی تکمیل جاری ہے، مولانا سید نسیم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف مذہبی ونگ کے صدر و سابق امیدوار قومی اسمبلی بنوں مولانا سید نسیم علی شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ کی تکمیل جاری ہے انہوں نے کہاکہ تحریک کی حکومت بنوں کی ترقیاتی میں سنجیدہ ہے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں جامعہ المرکز اسلامی غوری والا بنوں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی ساوتھ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات  نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کے آباؤ اجداد نے اپنی تمام تر توانائیاں یہ محض دین اسلام اور معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے بروئے کار لائیں اور وہ بھی انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریب عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کہ ملک اور قوم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں بالکل درست سمت جا رہی ہیں موجودہ حکومت اپنے پانچ سال پوری کرے گی تو اس ملک کا شمار جنوبی ایشیا کی ترقی یافتہ ممالک میں سے ہوگاانہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریاست مدینہ ضرور بنے گی کیونکہ وزیر اعظم عمران کا مذہب سیبہت لگاو ہے اس کے علاوہ عمران کے ہوتے ہوئے نہ اسرائیل تسلیم ہوگا اور نہ کوئی اسلامی قوانین میں ردوبدل کا جرات کرسکتایے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں