0

قطری شہریوں کی وطن واپسی کے لیے خصوصی پرواز

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان میں موجود قطری شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی پرواز کی کراچی آمدورفت کا اجازت نامہ جاری کر دیا گیا۔قطر ائیرویز کا خصوصی طیارہ 30 دسمبر کو کراچی پہنچنے کے بعد اسی روز دوحا روانہ ہو گا۔خصوصی پرواز کے ذریعے قطری شہری اور کارگو دوحا روانہ ہوں گے۔اجازت نامے کے تحت ائیربس 320 طیارے کے عملے کے لیے کورونا ایس او پییزپر عملدرآمد کرنا لازم ہو گا۔قطر ائیرویز نے اس سے قبل فیصل آباد سے دوحا کیلئے دو خصوصی پروازوں کی اجازت طلب کی تھی اور اب نئی درخواست میں کراچی سے دوحہ کیلئے 30 دسمبر کو پرواز کی اجازت طلب کی گئی۔نئی درخواست پر سی اے اے کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے کراچی سے ایک پرواز کی آمد و رفت کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں