0

کلفٹن میں شادی ہال، ہوٹل سیل، 13 افراد پر ماسک کا جرمانہ

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے ضلع جنوبی میں کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔کراچی جنوبی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک شادی ہال اور ایک ہوٹل کو سیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ماسک نہ پہننے پر 13 افراد پر جرمانے عائد کیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 9 ہزار 429 ہو چکی ہے، جبکہ کل اموات 3 ہزار 462 ہو گئیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں