0

بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی تیرہویں برسی منانے کے لئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا۔سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی آج 27 دسمبر کو منائی جائے گی، پیپلزپارٹی نے برسی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوگا اور گڑھی خدا بخش میں جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، آصف علی زرداری اور دیگرپارٹی رہنما جلسہ عام سے خطاب کرینگے، اپوزیشن کے دیگر رہنماوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں