0

لکی مروت میں سپورٹس کمپلیکس خواتین کیلئے مارشل آرٹس ہال کا قیام

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) صؤبائی وزیر سماجی بہبود خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے  لکی سٹی کے لیئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر و خواتین کے لیئے مارشل آرٹس ہال کا قیام  سمیت دیگر مختلف  ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کے فضل وکرم سے  دیگر مختلف شعبوں کیطرح سپورٹس سیکٹر پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہوئے صوبائی حکومت نے انکے کوششوں کی بدولت ضلع لکی مروت میں سپورٹس کے کل پانچ آہم منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جس میں لکی سٹی کے لیئے دو آہم منصوبوں کی تعمیر سمیت گورنمنٹ ڈگری کالج غزنی خیل میں فٹبال گراونڈ  ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نورنگ میں جم ہال اور قیمت منجیوالہ میں سپورٹس پلے گراونڈ کی تعمیر شامل ہیں پر کروڑوں کی لاگت سے بہت جلد عملی کام کا آغاز کردیا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکی  سٹی میں جشن شفقت اللہ خان ڈی سی اے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فاٸنل میچ کے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان، تحصیل لکی صدر ڈاکٹر اقبال خان ، سابق کونسلر ملک محمد اقبال خان ، پارٹی کے ضلعی و تحصیل عہدیداروں ، ورکروں ، ڈی سی اے کے عہدیداروں و کھیلاڑیوں اور شائقین نے آپنے معزز مہمان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے گئے اور شفقت اللہ خان المعروف شپو خان نے صوبائی وزیر کو روایتی لنگی پہناتے ہوئے منجیوالہ لنک روڈ پر پرتپاک استقبال کیا۔  صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے خصوصی دلچسپی لینے پر وزیر اعلی محمود خان کا شکریہ آدا کرتے ہوئے کہا کہ وہ  انشاء اللہ سپورٹس سیکٹر میں ضلع کو مزید فنڈز لانے کے لیئے پوری طرح کوشاں ہیں تاکہ ضلع میں  مزید  عالیشان سپورٹس سٹیڈیم تعمیر کی جائے۔ انہوں لکی سٹی سمیت حلقہ پی کے۔91 لکی مروت کے عوام کو یاد دلاتے ہوئے بتایا کہ سابقہ ادوار میں  مشران سیف اللہ برادران نے حلقے کی تعمیر وترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یہاں اربوں کی لاگت سے مختلف میگا منصوبے منظور و مکمل کیئے ہیں جن میں گمبیلا پل، لکی منجیوالہ و چشمہ درہ تنگ روڈز  ، لکی شہر کو کروڑوں  کی لاگت سے گیس فراہمی ، لکی کے لیئے الگ ٹرانسمیشن لائن  ، گرکز ڈگری کالجز کا قیام ، کیڈٹ کالج منصوبہ سمیت عوامی فلاح وبہبود کے  دیگر چھوٹے بڑے  منصوبہ جات قابل زکر ہیں ۔انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومتوں  نے انکے کوششوں کی بدولت لکی تاجہ زئی میانوالی 42 کلومیٹر سڑک کو دورویہ کرنے ، لکی سٹی و میانوالی سڑک کا پانچ کروڑ کی لاگت سے ارسلا چوکی پل کی تعمیر ، لکی سٹی کے لیئے الگ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا قیام ،  محروم علاقوں کو گیس فراہمی سمیت آبنوشی کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہیں۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک و کو قوم قرضوں سے نجات دلانے ، کرپشن  ، غربت و بے روزگاری کی خاتمے اور حقیقی معنوں میں ایک ترقیافتہ وخوشحال ملک بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس پر مخالیفین کو  بہت زیادہ تکلیف ہے  ، پی ڈی ایم  میں شامل جماعتوں نے باری باری حکومتیں کرتے ہوئے ملک وقوم کو مقروض بنایا عوام کو کچھ کرنے کی بجائے ہمیشہ آپنے زاتی مفادات کی حصول کے لیئے کوشاں رہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں