0

سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) آل پاکستان درجہ چہارم سرکاری ملازمین ایسوسی ایشن کے مرکزی مجلس عامہ کے چیئر مین  عبدالستار خان ہوتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے حقوق کی تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے سرکاری ملازمین کے ساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی موجودہ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں، الاونسز اور پنشن میں اضافہ کیا جائے ہر دور میں کم تنخواہ دار طبقے کو نظر انداز کیا گیا ہے موجودہ حکمرانوں نے تو اراکین اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں اور مرعات میں 300%اضافہ کر دیا ہے جبکہ سرکاری ملازمین کو بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف نہ دینا ناانصافی کے مترادف عمل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں اسد علی بدرشی کی رہاشگاہ پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یونین خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع جن میں بونیر، بٹ خیلہ، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، اور صوابی کے یونین رہنما شامل تھے کی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر افسر خان خویشگی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ یونین نوشہرہ کے سابق صدر لیاقت علی، اسد علی بدرشی،لطیف خان ، محمد صادق، حضرت حسین، ہدایت خان، کامدار خان، مرجان علی،ہدایت الرحمان، بخت ظاہر، اشفاق احمد خٹک، نظار علی خان، ملک محمد عالم، ملک ناز عمرزئی، اور امین شاہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو خیبر پختونخواہ میں جو قیادت ملی تھی اس نے ملازمین کے مفادات پر اپنے مفادات کو مقدم رکھا اور مزدوروں کو وہ مرعات اور ریلیف نہ مل سکا جس کے وہ حقدار تھے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لئے ایسے رہنما چاہتے ہیں جو کہ ملازمین  کے مفادات کی بات کریں نہ کہ اپنے مفادات کو ملازمین کی مفادات پر ترجیح دیں انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں کیونکہ ایک طرف مہنگائی تو دوسری طرف تنخواہوں میں عدم اضافہ سرکاری ملازمین اور خصوصاً درجہ چہارم سرکاری ملازمین مہنگائی کے اس دور میں گوں ناگوں مسائل سے دو چار ہے اور ایسا نہ ہو کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ وہ دور گزر گیا کہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کے مسائل کو ڈال بنا کر اپنے مفادات حاصل کیے جاتے تھے انہوں نے کہا کہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے صوبائی یونین کو اب نوجوان اور ایمادنار قیادت کی ضرورت ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں