0

کورونا وائرس، دنیا میں ہلاکتیں 1764563 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میونخ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1764563ہو گئیں،مصدقہ کیسز 8کروڑ7لاکھ15ہزارسے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں 339921ہوگئیں،کیسز1کروڑ94لاکھ33ہزار سے بڑھ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں بدستوردوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 147659ہو گئیں اور کیسز1کروڑ1لاکھ88ہزار سے بڑھ گئے۔روس میں 54226افراد لقمہ اجل بن گئے اورکیسز کی تعداد30لاکھ21ہزارہو گئی۔برازیل میں ہلاکتیں 190815ہوگئیں جبکہ کیسز74لاکھ65ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں 62573افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اور متاثرین کی تعداد25لاکھ 50ہزار سے تجاوز کر گئی۔برطانیہ میں ہلاکتیں 70405ہوگئیں جبکہ کیسز22لاکھ56ہزار سے تجاوز کر گئے۔ترکی میں ہلاکتیں 19624اور کیسز21لاکھ 33ہزار 373ہو گئے۔اٹلی میں اموات 71620جبکہ متاثرین کی تعداد20لاکھ38تک پہنچ گئی۔ دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 69 لاکھ 7 ہزار سے زائد مریض شفایاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 44 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں