0

خیبرپختونخوا میں برف باری سے سردی مزید بڑھ گئی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی خیبرپختونخوا میں شدید برف باری کے باعث سردی کی شدت میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے تاہم سیاحوں کی بڑی تعداد نے برف باری سے لطف اندوز ہو نے کیلئے ملکہ کوہسار مری،گلیات اور کالام و کاغان کا رخ کیا ہے۔لنڈی کوتل میں 9سال بعد برف باری۔حیات آباد سمیت پشاورکے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان موٹرسائیکلوں پر لنڈی کوتل پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی ہے تاہم خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں اور ملکہ کوہسار مری میں برف باری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیئے ہیں جبکہ سیاحوں کی بڑی تعداد نے مری،گلیات،کالام،کاغان سمیت دیگر علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔کمراٹ میں بھی ہوٹلوں پر رش بڑھ گیا ہے۔ پاراچنار سمیت تمام ضلع کرم میں رات سے بارش و برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ کوہ سفید اوردامن میں آباد علاقوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔علاقے میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اوردرجہ خرارت منفی4 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کوہ سفید پر برف پڑنے سے روایتی حسن نکھر گیا ہے۔اسی طرح لنڈی کوتل میں اتوار کی صبح سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ برف باری کے باعث ٹریفک بھی معطل رہی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا تاہم حیات آباد سمیت پشاور کے مختلف علاقوں سے نوجوانوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہونے کیلئے موٹرسائیکلوں پر لندیل کوتل پہنچی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ لنڈی کوتل میں 9 سال بعد برف باری ہوئی ہے۔برف باری کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی اور بجلی نہ ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔ ضلع ہنگو میں صبح 4 بجے سے ہلکی بارش شروع ہوگئی اور مسلسل بارش سے سردی کی شدت میں

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں