0

مرغی کا گوشت اورانڈے کی قیمتیں میں کمی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں ایک کلو زندہ مرغی کا گوشت 190 ، انڈے 300 روپے درجن فروخت ہونے لگے۔پشاور میں مرغی کی قیمت میں مزید کمی آ گئی، زندہ مرغی فی کلو 196 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گذشتہ ہفتے مرغی کا فی کلو نرخ  221 روپے تھا تاہم فارمی انڈے کا نرخ فی درجن 300 روپے سے کم نہ ہو سکا۔سرکاری نرخ کے مطابق سبزیوں میں آلو سرخ کے نرخ 90  سے کم ہو کر 40 روپے، پیاز 80، ٹماٹر100سے کم ہو کر 70،لیموں 100روپے سے کم ہو کر 70 روپے فی کلو،مٹرکی قیمت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 200 سے کم ہو کر 70 روپے،ادرک550 سے کم ہوکر  500،سبزمرچ100سے بڑھ کر 130،کریلہ  کا نرخ 200 سے کم ہو کر 110، بھنڈی 200،توری80،لہسن250 سے کم ہو کر 200روپے،گوبھی 50 سے کم ہو کر  30روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں