0

پبی پولیس کا گرد نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس کا پبی اور گرد نواح میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پبی میں امن وامان کی فضاء کو برقرار رکھنے کی خاطر ایس ایچ او شفیع الرحمن خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیاجرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران 03 مجرمان اشتہاری اور15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا110مکانات اور اسلحے کے دوکانات کو چیک کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ 21 عدد پستول،06 عدد کلاشنکوف،09عدد بندوق اور 855 کارتوس برآمد کر لئے گئے امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے 23 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں