0

ترک فوج کی شام میں کارروائی، 15 جنگجو ہلاک

انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) ترک فوج نے شام کے شمال مشرقی علاقے میں شامی کرد ملیشیا وائی پی جی کے 15 جنگجوں کو ہلاک کردیا۔ترک وزارتِ دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہمارے دلیر کمانڈوں نے پی کے کی/وائی پی جی دہشت گرد تنظیم کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ اس کے 15 دہشت گرد امن بہار خطے میں جنوب سے دراندازی کی کوشش کررہے تھے۔انھیں ہمارے کمانڈوز نے خاموش کردیا۔کرد جنگجو شام کے شمالی مشرقی علاقے میں ایک حملے کی تیاری کررہے تھے۔ شام کے اس علاقے پر ترکی اور اس کے اتحادی مسلح جنگجو گروپوں کا کنٹرول ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں