0

خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث ایمرجنسی نافذ

 پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں شدید سردی کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔محکمہ ریلیف خیبر پختونخو اکے اعلامیہ کے مطابق صوبے میں انتہائی سرد موسم کی وجہ سے ایمرجنسی نافذ کی گئی۔ ایمرجنسی کے تحت صوبے میں تمام بے گھر افراد کو شیلٹرز اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی کہ بے گھر افراد کیلئے شیلٹر اور کھانے کا فوری بندوبست کیا جائے۔ بے گھر افراد کے ناشتے کے لیے ایک سو روپے، دوپہر اور شام کے کھانے کے لیے 2 سو روپے فی فرد مختص کیے گئے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں