0

دیربالا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دورہ

دیر بال(مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خورشید عالم نے ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال دیر کا دورہ کیا جہاں عملہ کی حاضری رجسٹرڈ سمیت لیبر روم،ایکسرے روم،لیبارٹری اور تمام وارڈز چیک کئے اس موقع پر مریضوں سے علاج معالجے اور دیگر سہولیات کے بارے میں معلومات کی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اوراس موقع پر انہوں نے عملہ کو ہدایت کی کہ اپنی خدمات کو اسطرح برقرار رکھیں تاکہ آئے ھوئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ھو۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ شام الجزیرہ اور ریور ٹچ ھوٹلز پر چھاپے ماریجہاں صفائی خوراکی اشیاء اور حکومتی ایس۔او۔پیزکا تفصیلی جائزہ لیا اور ھوٹل مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتی ”ایس۔او۔پیز“ پر سختی سے عمل کریں اور ضلعی انتظامیہ دیر بالا کے ساتھ تعاون کریں اور آفسران بالا کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں