0

ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدام قتل کا مقدمات، پولیس نے اعلان شروع کردئیے

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج سے متعلق پولسی نے مساجد سے اعلانات کرانا شروع کردئیے۔ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے دوسرے بڑے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدام قتل کے مقدمات درج کرنے کا کہا تھا۔پولیس نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے سخٹ احکامات کے بعد ھب ریورروڈ پر مساجد سے اعلان کرانا شروع کردئیے۔پولیس نے مساجد سے کیے گئے اعلان میں کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا اور فائرنگ کرنے والے شخص کی اطلاع 15 پولیس کو دی جائے گی۔خیال رہے کہ 2017 میں ہوائی فائرنگ سے معصوم سبحان جاں بحق جبکہ درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں