اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے،سیاست چمکانے کیلئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے جمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے، اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کرملکی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔
0