0

سرائے نورنگ میں رکشہ اور موٹر کار کے درمیان تصادم

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) بنوں ڈیرہ روڈ ملنگ اڈہ کے قریب رکشہ اور موٹر کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔اس سلسلے ریسکیو 1122لکی مروت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روزبنوں ڈیرہ روڈ ملنگ اڈاکے قریب رکشہ اور موٹرکار کے مابین تصاد ہواجس کے نتیجے میں بخت علی جان بحق ہوگیاجب کہ حسن اورشقیاز زخمی ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع  پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہوگئیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال لکی مروت منتقل کیاگیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں