0

میڈیا سنٹر سرائے نورنگ میں انتخابی اجلاس

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ضلع لکی مروت کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی، سینئر صحافی ولید خان مروت صدر اور انور زمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔اس سلسلے میں میڈیا سنٹر سرائے نورنگ میں انتخابی اجلاس ہوا۔انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے رکن اور سینئر صحافی برکت اللہ نے پریزائڈنگ آفیسر اور شیراز خان نے ڈپٹی پرئزئڈنگ آفیسر کے فرائض انجام دیئے۔کابینہ کے دیگر کابینہ بعد میں تشکیل دی جائے گی۔اس موقع پر سابق صدرڈاکٹر عرفان اللہ اور ان کی کابینہ کی خدمات کو سراہا گیا۔نو منتخب صدر ولید خان مروت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کریں گے ان میں اتحاد و اتفاق قائم کریں گے اور درپیش مسائل حل کریں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں