0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1771884 ہوگئیں

نیویارک،نئی دہلی،ماسکو، انقرہ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1771884ہوگئیں،مصدقہ کیسز8کروڑ 11لاکھ42 ہزار سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 341038ہوگئیں اور کیسز1کروڑ95لاکھ 73ہزار ہو گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر ہے جہاں ہلاکتیں 147940ہو گئیں،متاثرین کی تعداد 1کروڑ20لاکھ8ہزارسے بڑھ گئی۔روس میں 54778افراد لقمہ اجل بن گئے،کیسز 30لاکھ50سے بڑھ گئے۔برازیل میں 191146افراد موت کی آغوش میں چلے گئے اورمتاثرہ افراد کی تعداد 74لاکھ84ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں ہلاکتیں 62746ہوگئیں،کیسز25لاکھ 59ہزارسے بڑھ گئے۔برطانیہ میں 70752افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز22لاکھ88ہزار ہو گئے۔ترکی میں ہلاکتیں 19878ہو گئیں اورکیسز21لاکھ47ہزار 578تک پہنچ گئے۔اٹلی میں اموات71925اورمتاثرین کی تعداد20لاکھ47ہزارتک پہنچ گئی۔دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 72 لاکھ 91 ہزار سے زائد مریض شفایاب اور 2 کروڑ 20 لاکھ 79 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں