0

برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں 4جنوری تک توسیع کردی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق حکومت نے پابندی کا دورانیہ4جنوری 2021 تک بڑھا دیا، پابندی برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد عائد کی گئی تھی۔ایک ہفتہ قبل پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ سے 7 روز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا جن کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں