0

دیرلوئرمیں بینظیر بھٹوشہید کی 13 ویں برسی بڑی احترام کیساتھ منائی گئی

چکدرہ (مانند نیوز ڈیسک) ملک بھر کی طرح تالاش دیر لوئر میں بینظیر بھٹو شہید کی 13ویں برسی بڑی عقیدت اور احترام کیساتھ منائی گئی۔بینظیر بھٹو شہید کو پہلی خاتون وزیر اعظم اور عظیم لیڈر شپ کا اعزاز حاصل تھی۔جوکہ دنیا بھر میں عالم اسلام کیلئے باعث فخر تھی۔پاکستان پیپلز پارٹی کا تاریخ قربانیوں سے بھرا پڑا ہیں۔بھٹو خاندان نے وطن عزیز کے غریب عوام اور اس دھرتی کی ترقی اور خوشحالی کیلئے جانوں تک قربانی پیش کی ہیں۔پی پی پی واحد جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ ڈیکٹیٹروں اور زمانے کے ظالم فرعونوں کیساتھ مقابلہ کیاہےہم بھٹو خاندان کو ملک اور قوم کیلئے قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ذولفقار علی بھٹو شہیداور بینظیر بھٹوشہید ہمارے لیئے ائیڈل اور سیاست کے دنیا یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔پی پی پی ضلعی صدرنواب ذادہ محمودزیب خان اورسابق صوبائی وزیرمظفر سید ایڈوکیٹ ان خیالات کا اظہار تالاش دیر لوئر میں معروف سیاسی اور سماجی نوجوان شخصیت فضل وہاب سواتی آف زیارت تالاش کے ہجرہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ذیلی تنظیموں پیپلز یوتھ آرگنائزیزیشن اور پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 13ویں برسی کے مناسبت سے منعقدہ ایک بڑی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی پی دیر لوئر کے ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر معدنیات نواب ذادہ محمود زیب خان اور جماعت اسلامی سے نوشامل شدہ سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے اپنے الگ الگ خطاب میں کیا۔برسی تقریب سے پی پی پی کے ضلعی صدر نواب ذادہ محمود زیب خان،سابق صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ کے علاوہ ضلعی سینئر نائب صدر طاہر خان،پی پی پی تحصیل تیمرگرہ کے صدرملک برکت خان،ڈاکٹر محمد ابرار خان،تحصیل سیکرٹری مثل خان،سابقہ ناظم نور احمد جان،پی وائی او کے ضلعی صدر نواب ذادہ عرفان خان،شہاب اتمانی،عالمگیر خان آف ادینزئے،محمد زاہد خان، پی وائی او اور پی ایس ایف کے دیگر عہدے داران نے بھی خطاب کیا۔بینظیر بھٹو شہید کے تیرویں برسی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مذید کہا کہ پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا۔وہ نعرہ الٹا سمیت اختیار کرچکے ہیں کیونکہ مہنگائی اور بے روزگار ی اپنے اخری گراف کو چو رہا ہیں۔ملاکنڈ ڈویژن ایک ٹیکس فری زون یہاں کٹ گاڑیوں کے نام پر غریب عوام کا استحصال کبھی بھی براداشت نہیں کر سکتے۔تبدیلی سرکار عوام کے ساتھ انتخابات میں کئے گئے تمام تر وعدوں میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔عوام کو مرغیوں اور انڈوں پر ٹرخانے والے مذید اقتدار کیساتھ چیمٹنے کی قابل نہیں۔پی ڈی ایم بہت جلد اپنے منزل مقصود کی طرف پہنچنے ولا ہے۔پی ڈی ایم کے دباؤقبول کرنے سے پہلے نااہل حکمران اپنا بورے بستر گو ل کرلیں۔برسی تقریب کے اختتام پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی درجات کی بلندی کی اجتماعی دعا مانگی گئی۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں