0

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس عوام کی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے، ڈاکٹر ہشام

سرائے نورنگ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہاہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس عوام کی ترقی کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے اس لئے وہ احتجاجی سیاست پر اتر آئی ہے حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق ضلع ناظم لکی مروت اشفاق احمد خان کی رہائش گاہ پر مشران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری شفقت اللہ خان اور قیصر حیات سمیت دیگر مشران بھی موجود تھے۔اس موقع پر علاقائی سیاسی صوتحال ، لکی سٹی کے لئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی مشاور کی اور مشترکہ طور پر ٹھوس لائحہ عمل تیار کرنے پر اتفاق کیا۔صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے لکی سٹی میں موجود بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ واپڈا اور گیس حکام کے نوٹس میں فوری لانے کی یقین دہانی کرائی ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں دیں گے وہ جتنا شور مچانے احتسابی عمل سے نہیں بچ سکتی انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو موجودہ حکومت کی ترقیاتی اقدامات ہضم نہیں ہورہی ہے کیونکہ ڈھائی سالوں میں حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ ان کی قیادت میں صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع لکی مروت کے لئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ہوچکی ہے جس کی تکمیل سے ضلع لکی مروت کوعوام کو صحت،تعلیم سمیت دیگر سہولیات گھروں کے نزدیک میسر ہوگی انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت پسمانداصلاع کی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ پسمانداصلاع کے عوام ترقی کے دور میں شامل ہو۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں