0

بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا جلالہ لیویز چوکی کا اچانک معائنہ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کی خصوصی ہدایت پر ایڈ یشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ معظم خان نے اچانک جلالہ لیویز چوکی کا معائنہ کیا جبکہ لیویز چوکی میں ایک سپاہی موجود تھا اور یہ ضلع سوات کے حدود کے ساتھ ہے۔انہوں نے چوکی انچارج کوسختی سے ہدایت جاری کی کہ تمام لیویز پولیس اہلکاروں کے حاضری کو یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اسی طرح انہوں نے پولیس چیک پوسٹ پل چوکی کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے چوکی انچارج کو ہدایت کی کہ تمام عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں۔اس طرح انہوں نے جلالہ اور تھانہ بازار کا بھی معائنہ کیا اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے ایس او پیز اور اشیائے خوردونوش کی زیادہ قیمتیں وصول کرنے پر متعلقہ ایکٹ کے تحت متعدد دکانداروں کے خلاف کاروائی کرکے ان سے جرمانے بھی وصول کیے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں