0

وزیراعظم کا ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی میٹر فوری لگانے کاحکم

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی کے میٹر ہنگامی طور پر لگانے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے بجلی میٹر کے معاملے کی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی قائم کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں اور یہ عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت ہے اور اسے امانت سمجھ کے ہی خرچ کریں گے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں۔وزیرریلویاعظم سواتی نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی جس کے مطابق ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹرنہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوا، ریلوے ملازمین سالہا سال سے بجلی استعمال کرتے رہے جس کا مالی بوجھ محکمہ ریلوے پر پڑا، اس نقصان میں واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت نکلی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں