0

گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کی کشمیر کالونی کے ایک گھرمیں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 3بہن بھائی بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔جاں بحق بچوں کی شناخت حمزہ، ثانیہ، عمامہ کے نام سے ہوئی جو تینوں بہن بھائی ہیں جب کہ زخمیوں کی شناخت فیاض، سعیدہ اورسلمی کے نام سے ہوئی جنہیں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔گھر میں آگ یو پی ایس میں الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں