0

بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے 4رکنی کمیٹی قائم

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے)میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں کے معاملے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی ٹیم قائم کردی گئی، پی آئی اے کے جی ایم ایچ آر ونگ کمانڈر کامران انجم تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے۔کمیٹی پی آئی اے میں ڈیلی ویجز ملازمین سے متعلق اسکائی رومز کمپنی کے حکام کے خلاف تحقیقات 3 دن میں مکمل کرے گی، تحقیقاتی ٹیم پتہ لگائے گی کہ بھرتیوں میں کتنے پیمانے پر بے ضابطگیاں ہوئیں اور اس میں پی آئی اے کے کون کون افسران ملوث ہیں۔ترجمان کے مطابق تحقیقاتی ٹیم کو متعلقہ شعبے کی مینجمنٹ سے ریکارڈ کے لیے کسی کو بھی طلب کرنے اختیارات حاصل ہونگے۔تحقیقاتی ٹیم مستقبل میں ڈیلی ویجز پر پی آئی اے میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں سے بچنے کے لیے طریقہ کار بھی وضع کرکے رپورٹ میں سفارش پیش کرے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں