0

جمرود، تین روزہ صوبائی سکاؤٹس لیڈر کانفرس کی اختتامی تقریب کا انعقاد

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں واقعہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالعظم شہید میں بوائے سکاؤٹس مرج اضلاع کے زیر اہتمام تین روزہ صوبائی سکاؤٹس لیڈرز کانفرس کے اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے سکاؤٹس،تعلیمی اداروں کے سربراہان کے علاؤہ مہمان خصوصی پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاھا، ڈائریکٹر سلیم خان،دپٹی ڈائریکٹر امیر محمد خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرینگ محمد جمیل،ڈائیریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ شفیع اللہ، پرونشل ایکٹنگ سیکرٹری اعوان حسین،ڈی ای او نثار خان،پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالعظم شہید شاہ جہان آفریدی،اسسٹنٹ ڈی ای او خان اعظم افریدی،سپورٹس منیجر راھید گل ملاگوری اور فیصل جمیل نے شرکت کی۔تقریب میں کانفرنس کے شرکاء میں سرٹیفیکیس اور شیلڈ تقسیم کیں گئے جبکہ کانفرنس کے شرکاء کے لیے ثقافتی شو کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے شرکاء محظوظ ہوئے۔ اختتامی تقریب سے پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاھا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکاؤٹس ایک رضا کار تنظیم ہے جو ہر ہنگامی صورتحال میں اپنی خدمات پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وائرس کے ہنگامی صورتحال میں پاکستان بوائز سکاؤٹس کے رضا کاروں نے اپنی خدمات پیش کیں جو قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ شجر کاری مہم ہوں،ہنگامی صورتحال یا پھر زلزلہ تو ہمارے رضاکاروں نے بہتر انداز میں  خدمات پیش کیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام ہوچکا ہے تاہم مرج اضلاع کے سکاؤٹس کا اپنا الگ تشخص قائم رہے گا تاکہ ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر ان کو سہولیات فراہم ہوسکے مرج اضلاع کے بوائز سکاؤٹس کے رضاکاروں نے پورے دنیا میں اپنے علاقوں کے نام روشن کیں ہے جو کہ فخر کا مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں یہاں کے عوام اور پاک فوج نے امن قائم کیا ہے اب اس امن کو قائم کرنا اور دنیا کو یہاں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا میڈیا اور ہماری زمہ داری ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں