0

دیربالا میں ناقص خوراک کی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف کارروائی

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن  سّید ظہیر الاسلام شاہ اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کے ہدایات کی روشنی میں فوڈ اتھارٹی ٹیم کا ضلع بھر میں ناقص خوراکی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف تیزی کے ساتھ قانونی کاروائیاں جاری ھیں۔فوڈ آتھارٹی آفیسرز نے دیر بازار کا دورہ کیا جہاں خوراکی اشیاء کی نمونے چیک کئے اور دکانداروں کو صفائی اختیار کرنے کی ہدایت کی اس کے ساتھ ٹریڈ یونین کابینہ سے بھی ملاقات کی ان کو ضلعی انتظامیہ دیر بالا اور فوڈ آتھارٹی ٹیم کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کی انہوں نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے حکومتی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں