0

ایبٹ آباد، واسا، ٹی ایم ایز اور لوکل گورنمنٹ صفائی کوبہتر بنانےمیں اپنا کردارادا کریں، ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثنا ء اللہ نے  ہدا یت کی کہ واسا، ٹی ایم ایز اور لوکل گورنمنٹ صفائی اورسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ہے ہدا یا ت انہو ں نے جمعرا ت کے روزاپنے دفتر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے جا ری کیں۔اجلاس میں خیبر پختونخواہ سٹی امپروومنٹ پراجیکٹ کے تحت شہرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اربن یونین کونسلز کے علاوہ دیہی علاقوں میں بھی صفائی اور دیگر سرسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی، ٹی ایم اے ایبٹ آباد، ٹی ایم اے حویلیاں اور ڈسٹرکٹ کونسل افسران نے اپنے محکمہ جات کی کارکردگی  اورتفصیلات سے آگاہ کیا۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے تمام محکمہ جات پر زور دیا کہ وہ صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں تا کہ سڑکوں کے کنارے، کوڑا دانوں اور خالی جگہوں پر موجود تمام سالڈ ویسٹ کو پوری طرح صاف کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اربن کے علاوہ دیہی یونین کونسلز میں بھی کوڑا دان کی فراہمی، کوڑے کی ٹرانسپورٹ اور دیگر امور کی حوالیسے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، ٹی ایم او ایبٹ آباد، ٹی ایم او حویلیاں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ڈپٹی مینجر واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی نے شرکت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں