0

بینظیربھٹو نے پاکستان میں جمہوری نظام اور استحکام کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑا، نیاز خان

   الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی دبئی کے جنرل سیکرٹری نیاز خان شانگلہ نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان میں جمہوری نظام کی مضبوطی اور استحکام کیلئے کبھی بھی کوئی کسر نہیں چھوڑا۔ پاکستان میں امریت کی خاتمے اور جمہوریت کی بقاء کیلئے انھوں نے ہمیشہ نظریاتی اور سیاسی اختلاف کے باوجود جمہوری قوتوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتی رہی۔ شہید بی بی محترمہ بے نظیربھٹوایک سوچ اورنظریے کانام ہے جس کو کوئی بھی پیپلزپارٹی سے نہیں چھین سکتاآج اگر بھٹو شہید اور بی بی شہید ہم میں سے نہیں مگراس کا نظریہ اورسوچ ہمارے ساتھ ہے جنہوں نے جمہوریت کے لئے آپنی جان تک قربان کی۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی دبئی کے جنرل سیکرٹری نیازخان نے دبئی میں شہید بے نظیربھٹو کی برسی کے تقریب سے کیا۔ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی تیرہویں برسی تقریب میں پیپلز پارٹی  دبئی کے صدر راشدچغتائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک خرم شہزاد۔سردار ایازعباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کی ابیاری اپنی خون سے کی اور ہمارے آج کی حفاظت کیلئے اپنا کل تک قربان کیا بہادر خاتون لیڈر نے دہشت گرد دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی اور ملک پاکستان آئی اور آپنے پسے ہوئے مظلوم عوام کی آواز بن کر ڈکٹیٹر مشرف کے سامنے ڈٹ گئی اور آمریت کے خلاف علم بغاوت بلند کرکے تحریک کا اعاذ کردیا جس کیوجہ سے آج ملک میں کسی نہ کسی شکل میں جمہوریت قائم ہے لیکن افسوس کہ آج بھی جمہوریت کے قاتل جمہوریت کے خلاف سازشیں کرکے سلیکٹڈ سے کان لینے کی کوشش کررہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہے اور آئندہ بھی دینگے لیکن اس ملک میں جمہوریت کی آبیاری کیلئے اب کارکن جیالے اس مشن کو پورا کر لینگے۔۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں