0

دیربالا، اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف بازاروں اور پٹرول/ڈیزل پمپس کا معائنہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر دیر سکندر خان نے تحصیل لرجم میں مختلف بازاروں اور پٹرول/ڈیزل پمپس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر کئی دکانداروں سے ماحول دشمن پولی تھین بیگز برامد کئے اور متعدد فِلنگ اسٹیشنز مالکان کو ناقص صورتحال کی بنیاد پر جرمانہ کیا گیا نیز تمام دکانداروں کو خبردار کیا گیا کہ وہ آئندہ کیلئے محتاط رہیں بصورتِ دیگر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ موحول دوست بیگز کے استعمال کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل کریں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں