0

عدن کے ہوائی اڈے پرحملہ کھلی دہشتگردی ہے، سعودی عرب

ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کے ہوائی اڈے پرحملہ کھلی دہشتگردی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ    عدن ہوائی اڈے پرحملے کو بزدلانہ کارروائی ہے،  عدن ہوائی اڈے پر یمنی حکومت کے وفد کی آمد کے موقع پر حملہ کھلم کھلا دہشت گردی ہے یہ حملہ صرف یمنی حکومتی عہدیداروں پر نہیں بلکہ پوری یمنی قوم پرحملہ ہے۔بیان میں کہا گیا کہ عدن ہوائی اڈے پرحملہ ایک غدارانہ کارروائی اور یمن کی آئینی حکومت کے خلاف شرپسندی ہے۔ سعودی عرب اس حملے کو پوری یمنی قوم پرحملہ قرار دیتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عدن ہوائی اڈے پرحملہ یمن کی خود مختاری، امن، ترقی اور خوشحالی پر حملہ ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں