0

محکمہ تعلیم کا تمام ضلعی دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ تعلیم کا تمام ضلعی دفاتر میں فائل ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ۔ محکمہ تعلیم نے تمام میل فی میل ضلعی تعلیمی افسران کے دفاتر کو مراسلہ ارسال کردیا۔محکمہ تعلیم کے مطابق فائل ٹریکنگ سسٹم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کو تربیت دی گئی۔ ایف ٹی ایس کے نفاذ کے بعد ملازمین کو دفاتر کے چکروں سے نجات ملے گی۔آن لائن سسٹم کی وجہ سے کوئی درخواست یا فائل گم ہونے کا خطرہ نہیں ہوگا۔فائل ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے محکمہ تعلیم کے ملازمین تمام امور آن لائن کریں گے۔ چھٹی کی درخواست، تبادلے اور دیگر کام اب آن لائن ہونگے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں