0

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوا

سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) یونیورسٹی آف لکی مروت اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی   (NUST) کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط یونیورسٹی آف لکی مروت اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوا۔ معاہدے کی روسے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چار مہینوں میں یو نیورسٹی آف لکی مروت میں کیمپس مینجمنٹ سسٹم (CMS) تیار کرے گا۔ یونیورسٹی آف لکی مروت کے طرف سےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اورنگ زیب خان اور NUST  کی طرف سے پرو ریکٹر ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر نصر اکرام نے مفاہمت نامے پر دستخط  کئے۔ مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہونے کے وقت یونیورسٹی آف لکی مروت کے رجسٹرار انعام اللہ خان بھی موجود تھے۔  کیمپس مینجمنٹ سسٹم کی وجہ سے یونیورسیٹی آف لکی مروت میں تعلیمی، ا نتظامی، فنانس کی سرگرمیاں اور باقی سارے دفتری امور کمپیوٹرائزڈ ہو جائینگے اور اس طرح سارے کام کم وقت میں بلا تاخیر بہترین طریقے کے ساتھ سر انجام ہونگے۔ تربیت یافتہ آپریٹرز سسٹم کو اپریٹ کرینگے جس کی بدولت یونیورسٹی میں کم سٹاف زیادہ کام بغیر کسی تاخیر کے کرینگے۔ کیمپس مینجمنٹ سسٹم  کی وجہ سے  بہترین اور تیز  کام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے ہر سیکشن میں شفافیت آجائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں