0

جمرود کے علاقہ دوغندوں کی مشترکہ زمین پر تعمیراتی کام بند کیا جائے، شیرخان

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودسے تعلق رکھنے والے قبیلہ شیرخان خیل کے مشران حاجی فاروق، حاجی شہبازاورحاجی زرعلی نے جمرودپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لالہ خیل قبیلہ کے افراداورچنارخاندان نے مشترکہ زمین پر قبضہ کرکے غیرقانونی تعمیراتی کام شروع کیا ہے چونکہ اس پر عدالت سے سٹے آڈربھی ہے انہوں نے کہا کہ مطوبہ اراضی  1980ملک ولی خان کوکی خیل کے فیصلے کے مطابق پانچ خاندانوں کی مشترکہ زمین ہیں مگر اب اس پر دوخاندانوں نے قبضہ کرکے قومی اورعدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔عدالت نے ان خاندانوں کے افراد کے خلاف گرفتاری کا حکم بھی دیا ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے اب تک کاروائی کرکے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہیں۔اور وہ اسی طرح متازعہ زمین پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو امن کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہیں کہ مقامی انتظامیہ پر زوردیں کہ وہ دونوں خاندانوں کی متازعہ زمین پر تعمیراتی کام کو روکے کیونکہ اس سے خون خرابہ ہو سکتا ہے جس کی تمام تر زمہ داری لالا خیل اور چنارخاندانوں پر ہوگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں