0

مالاکنڈ ڈپٹی کمشنر کا کرونا وائرس وباء کے دوران بہترین کار کردگی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) مالاکنڈلیویز فورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنرریحان گل خٹک نے کہاہے فری پولیو مالاکنڈکے طرح ضلع ملاکنڈکوفری کروناوائرس بنانے کیلئے اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے کیونکہ محکمہ صحت کے فرنٹ لائن مینوں نے جوکرداراداکیاتھاوہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا اورائندہ کیلئے بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر مالاکنڈریحان گل خٹک نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افس مالاکنڈمیں کروناوائرس وباء کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے ملازمین کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افسیرڈاکٹروحیدگل ایم ایس ڈاکٹرسعیدالرحمان فوکل پرسن ڈاکٹرصغیرالمعانی اے اے سی معظم بنگش اورڈاکٹرمرادڈرگ انسپکٹرڈاکٹرامیرزیب بھی موجودتھے۔اس موقع پربہترین کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے ملازمین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم کروناوباء کے دوران بہترین کارکردگی کامظاہر ہ کرنے والے ملازمین کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ ائندہ کیلئے بھی اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائیگی انہوں نے کہاکہ ضلع ملاکنڈمیں کرونا وباء کے دوران جولوگ شہیدہوگئے ہیں ہم ن کے خاندان کے ساتھ اس غم میں برابرکے شریک ہیں اورجولوگ بیمارہیں ہم ان کے صحت یابی کیلئے دعاگوہیں انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے ملازمین ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون برقراررکھیں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیرامراض پرقابوپالناہمارلے لئے مشکل ہیں انہوں نے کہاکہ عوام اپنے صحت کیلئے ماسک کااستعمال ضرورکریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں