0

نئے سال کی آمد کے موقع پر پشاور میں سیکورٹی سخت

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) نئے سال کی آمد پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی سیکورٹی سخت رہی۔مختلف ہوٹلز،گیسٹ ہاؤسز کی نگرانی بھی سخت کر دی گئی جبکہ پولیس نے امن و امان کے قیام کیلئے مختلف شاہراہوں سمیت تفریحی مقامات اور بازاروں میں نفری بڑھا دی۔نئے سال کی آمد کے موقع پر پشاور صدر،شہر،ٹاؤن،حیات آباد سمیت دیگر مقامات پر سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات رہے۔نئے سال کی آمد کی خوشی میں آتش بازی کے سامان کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں