0

جے یو آئی ف یو سی پٹ بابا تخت بھائی کا اہم اجلاس

 تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) جے یو آئی ف یو سی پٹ بابا تخت بھائی کا اہم اجلاس۔  یوسی امیر حاجی عطائالرحمان درویش کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار۔ یوسی میں جمیعت ایک موثر قوت ہے اور رہے گی اس سلسلے میں ایک اجلاس مسکین درویشاں تخت بھائی  میں منعقد ہوا۔ جس میں تحصیل تخت بائی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حسین۔ سٹی امیر فضل  وا حد  مجاھد۔ یوسی ساڑوشاہ کے امیر فضل ربی یوسی نرئی  کے امیر مکمل شاہ اور ڈاکٹر افتخار نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس مرکزی کونسل کے رکن الحاج دوست محمد درویش یوسی پٹ بابا  کی سینئر نائب امیر حاجی عبدالوہاب عبدالحکیم جمہوری مولانا عطاء اللہ حقانی مولانا شیراز مولانا عطا اللہ نے بھی خطاب کیا۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی قائدین سمیت پی ٹی ایم کے تمام رہنماؤں کے  خلاف کیے گئے مقدمات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ جمیعت ملک کی واحد بڑی مذہبی قوت ہے۔ آخر میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں