0

ملاکنڈ میں پی ڈی ایم کی تاریخی ریلی اور قائدین کے شاندار استقبال کیلئے بھر پور تیاریاں جاری

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجینئر محمد ہمایون خان نے کہا ہے کہ 11جنوری کو ملاکنڈ میں پی ڈی ایم کی تاریخی ریلی اور قائدین کے شاندار استقبال کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں میزبان جماعت ہونے کے ناطے پارٹی ورکرز ریلی کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر دیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے طارق خان بلے خیل کے حجرے میں بٹ خیلہ سٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا سکندر حیات طارق علی خان محبوب الر حمن جانی روم کبیر خان حاجی شا کر اللہ گلفور رحمن ایاز علی خان اصغر خان نے اس موقع پر 11جنوری کی پی ڈی ایم ریلی کی کامیا بی کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں جبکہ بٹ خیلہ در گئی سخاکوٹ کے بازاروں کو پارٹی جھنڈوں خیر مقد می بینرز آرائشی محرابوں دروازروں اور فیلکس و بل بورڈ ز سے سجانے کا فیصلہ کیا انجینئر محمد ہمایون نے کہا کہ 11جنوری کو صبح19بجے  سخاکوٹ میں بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل رحمن مریم نواز اور دوسرے قائدین کا بھر پور استقبال کیا جائے گا اور انھیں گاڑیوں کی عظیم الشان ریلی میں درگئی ملاکنڈ ٹاپ سے ہوتے ہوئے بٹ خیلہ لایا جائے گا جہاں پر قائدین ریلی کے شر کا ء سے خطاب کر یں گے انھوں نے کہاکہ ملک بھر میں حکومت ہٹاؤ مہم کے پہلے مر حلے میں کامیاب جلسوں کے بعد اب دوسرے مر حلے میں ریلیوں کا آغاز ہو چکا ہے اور بلاول بھٹو کی خواہش پر ملاکنڈ میں ہونے والی ریلی اپوزیشن جماعتوں اور خصو صا پیپلز پارٹی ورکرز کیلئے ایک چیلنج ہے کیو نکہ تاریخی کامیاب ریلی سے انعقاد سے ثابت کر نا ہت کہ ملاکنڈواقعی منی لاڑ کانہ ہے انھوں نے کہاکہ مہنگائی بے روزگاری بے انصا فی اور سیاسی انتقامی کے جاری طو فان سے واضح ہے کہ نا اہل اور بے شرم حکمرانوں کوحکومت کر نے کا کوئی حق حا صل نہیں انھوں نے کہا کہ قوم بچہ جوان بوڑھا مر و خواتین حالات سے سخت مایوس ہیں جس کا واحد حا صل تبدیلی سرکارسے اقتدار واپس لینا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں