0

وزیراعلیٰ کے پی نے کرک میں مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے کرک میں مندر دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ مندر کی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مستقبل میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں