0

پبی پولیس کا مصری بانڈہ کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

پبی (مانند نیوز ڈیسک) پولیس کا مصری بانڈہ کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیاڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر امن وامان برقرار رکھنے کیلئے SHO علی اکبر خان کی سربراہی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک میں لیڈیز پولیس کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے گھروں کی تلاشی کے دوران15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔جن کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 03 عدد پستول،ایک عدد بندوق اور 70 کارتوس برآمد کر لئے گئے۔امن وامان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے 10 افراد کو پابند ضمانت کیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں