0

پیپر آؤٹ ہونے پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان منسوخ

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی)کے تحت ہونے والا پیپر قبل از وقت آؤٹ ہونے کے باعث   منسوخ ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب بھر میں اسسٹنٹ کلکٹر،تحصیل دار کی 58  آسامیوں کے لیے پیپر ہونے تھے، امتحان میں 1 لاکھ 4 ہزار امیدوار حصہ لے رہے تھے، انگلش کا پرچہ لیک ہونا کینسل ہونے کی وجہ قرار دیا گیا۔پنجاب میں مختلف سینٹرز پر دور دراز سے پہنچنے والے امیدواروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں