0

ہنگو، ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نثار احمد خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او اپر دسوار علی کی خفیہ اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ غلجو محمد نسیم اور ایس ایچ او انوسٹی کیشن ملک جنان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ظاہر خان ولد سلیم خان سکنہ ہنگو اور زرین خان ولد ایوب خان سکنہ بر قمر خیل گاوئں سپین ڈند ضلع خیبر کو گرفتار کیا گرفتار منشیات فروشوں کے قبضہ سے 10 کلو گرام چرس بھی برآمد کیا گیاملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ڈی پی او اورکزئی نثاراحمدخان نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے لیے ناسور ہے اس ناسورکو جڑ سے خاتمہ کرنا ہمارا مشن ہے اورکزئی پولیس علاقے کو منشیات کی لعنت سے پاک کرنے کے لئے بھر پور عزم کے ساتھ کوشاں ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں