0

حکومتی اداروں اورعوام کے مابین ایک پل کا کردارادا کرتا ہے، ڈپٹی کمشنرملاکنڈ

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے سال 2020 کے دوران حکومتی و ضلعی انتظامیہ کے اقدامات و کارکردگی سے عوام کی اگاہی اور انھیں باخبر رکھنے کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر ریجنل انفارمیشن آفیسر ملاکنڈ حسین احمد اور ضلع میں خدمات سرانجام دینے والے صحافیوں کو تو صیفی اسناد سے نوازا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کے آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ریجنل انفارمیشن آفیسر ملاکنڈ ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد،ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ کے صدر احسان الرحمن ساگر،سینئر صحافی گوہر علی گوہر،طاہر علی، ربنواز ساغر، محمدرسول رسااور عمران زریاب جبکہ درگئی کے صحافیوں میں ظاہر شاہ و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے گزشتہ سال 2020 کے دوران بہترین صحافتی کارکردگی پر ضلع ملاکنڈ کے صحافیوں کو توصیفی سرٹیفیکیٹس فراہم کیں۔اس طرح ڈپٹی کمشنر نے عوام اور حکومت کے مابین رابطہ کاری اور حکومت و انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے موثر تشہیر کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی پر ریجنل انفارمیشن آفیسر ملاکنڈ ڈپٹی ڈائریکٹر حسین احمد کو بھی توصیفی سرٹیفیکیٹ سے نوازا اور محکمہ اطلاعات کی کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومتی کارکردگی سے عوام کو باخبر رکھنے میں ذرائع ابلاغ کا ایک کلیدی کردار رہا ہے اور اس کے تعاون سے انتظامیہ اور حکومتی ادارے اپنے مقاصد بہتر انداز میں حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات ذرائع ابلاغ،حکومتی اداروں اور عوام کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرتا ہے اور اس سلسلے میں عوامی اگاہی خصوصی طور پر کورونا وباء کے دوران محکمہ اطلاعات ملاکنڈ نے نمایاں کارکردگی ظاہر کی ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں