0

فوجی فرٹیلائزر کےزیرسایہ پائید ار ترقی کے اہداف پر نشست کا اہتمام

اسلام (نمائندہ مانند) فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے پائید ار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت کی نشست کا اہتمام کیا ۔

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے معنی خیز جامع حکمت عملی اور پالیسی اپنانے کیلئے فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت کی نشست کا اہتمام کیا تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ منسلکہ کاروباری ادارے اہداف حاصل کر سکیں۔ کراچی میں پلاننگ کمیشن، حکومت پاکستان، یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام (UNDP)،پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX) اور کارپوریٹ رسپانسبیلٹی سنٹر پاکستان(CSRCP) کے اشتراک سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ڈاکٹر طالب لاشاری، ٹیکنیکل ایڈوائزر، پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،حکومت سندھ نے اپنے خطاب کے دوران فوجی فرٹیلائزر کمپنی کی شاندار پروگرام کے انعقاد کیلئے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں اضافہ کی ضرورت پر زور دیا۔

محترمہ ردا لطیف،سربراہ مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کلیدی خطاب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی لسٹ میں موجود کمپنیوں کیلئے کم سے کم پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ضرورت پر زور دیااور اس بات کو اجاگر کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اسٹاک ایکسچینج(PSX)کی لسٹ میں موجود بہترین 25کمپنیوں کو اپنے اہداف کے بارے مطلع کرنا کتنا ضروری ہے اور انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے معلومات سے آگاہ کرنے کے فوائد کے بارے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

محترم محمد عمران، ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ ٹریننگ (CSRCP) نے دوسرے اہم سپیکر کی حیثیت سے شرکاء کو پائیدار ترقی کے اہداف کو کارپوریٹ حکمت عملی اور پالیسیوں کے ساتھ ضم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کی وجہ سے ملنے والے مواقع جات اور کاروباری خطرات کو کم سے کم کرنے میں معاونت کے بارے آگاہ کیا۔

محترم ملک عمر تجزیہ کار، ڈویلپمنٹ پالیسی(UNDP)نے پروگرام کی صدارت کی۔ دیگر مقررین بشمول محترمہ ردا لطیف، محترم ندیم احمد، سوشل پالیسی ایڈوائزر،فیڈرل ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ اور محترم محمد عمران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو کارپوریٹ حکمت عملی اور پالیسیوں میں ضم کرنے کی ضرورت ہے تا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی بدولت بہترین فوائد کا حصول ممکن ہو سکے۔ مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نجی شعبہ کی ذمہ داری ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو اپنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کو کاروباری کلچر میں بڑھنے کا موقع دیا جائے۔ مقررین نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور فیڈرل ایس ڈی جی سپورٹ یونٹ کی سفارشات کے مطابق سرکاری و نجی کاروباری راہنماؤں کو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے کام کرنے پر زور دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں